
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فور کا شیڈول جاری کر دیا، افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں منعقد ہو گی۔ فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل فور کا میلہ سجنے کو تیارہے، میگا ایونٹ کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں منعقد ہو گی۔ پی سی بی نے سپر لیگ فور کا مکمل شیڈول جاری کر دیا۔تین میچز کی میزبانی لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کرئے گا جبکہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 17مارچ کو فائنل سمیت پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔ پی ایس ایل تھری کے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔