گیانا(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج گیانا میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس اور کالی آندھی کے درمیان دوسران ایک روزہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہو گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سیریز کے اتوار کو کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 126 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ مذکورہ میچ میں اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹیم میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 76 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلنے کے ساتھ ساتھ صرف 12 رنز کے عوض سات وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ آج کھیلے جانے والے میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں تبدیلیاں متوقع ہیں،گرین شرٹس میں اسد شفیق کی جگہ عمر امین اور پچ کو دیکھتے ہوئے عبدالرحمان کو بھی فائنل الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
You must be logged in to post a comment.