تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:پولیس نے چھاپہ مارکربین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کا سرغنہ اور اسکا ساتھی گرفتارکر لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات کی بھاری مقدار بر آمد کر کے بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کا سرغنہ اور اسکا ساتھی گرفتارکر لیا۔ بدنام زمانہ منشیات فروش کافی عرصہ سے بھائی پھیرومیں منشیات سپلائی کرنے کا مکروہ دھندہ کر رہاتھا۔ منشیات فروشوں کے پشت پناہوں نے پولیس کو بلیک میل کرنے کیلیے پروپیگنڈا مہم تیز کر دی ۔جھوٹا پروپیگنڈا ہمیں اپنے فرض منصبی سے نہیں روک سکتا ۔پولیس ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بھائی پھیروکے ایس ایچ اورعاطف نزیر کی منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران محمد حنیف سب انسپکٹر کی سربراہی میں تشکیل شدہ ریڈنگ پارٹی نے دیگر ہمراہی پولیس والوں نے محلہ اسلام پورہ میں چھاپہ مار کربدنام زمانہ بین الاضلاعی منشیات فروش امجد کے گھر سے منشیات کی بھاری مقدار رنگے ہاتھوں بر آمد کرکے ملزم گرفتار کر لیااور اس کے قبضہ سے 1210 چرس بر آمد کرلی۔اسی طرح دوسری جگہ بھائی پھیرو ویلکم گیٹ پر چھاپہ مار کر محلہ مدینہ کالونی کے رہائشی اور امجد کے ساتھی عبدالغفار کے قبضہ سے 1107 گرام چرس بر آمد کر لی ۔ بدنام زمانہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان کے انکشاف پر دیگرکئی شرفا،ٹاوٹوں اورمنشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ہو جائے گا۔ دوسری طرف منشیات فروشوں کے پشت پناہوں نے سٹی پولیس کو بدنام کرنے اور غلط پروپیگنڈا کرکے بلیک میل کرنے کی مہم تیز تر کر دی ہے۔جبکہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ منشیات فروشوں کے پشت پناہوں سے انڈر پریشر نہیں ہونگے بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کرکے علاقہ کو منشیات سے پاک کرکے دم لیں گے۔یاد رہے کہ ملزمان کافی عرصہ سے بھائی پھیرو میں منشیات کی سپلائی کر رہے تھے اور انہوں نے پورے شہر میں منشیات فروشی کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا۔بھائی پھیرو سٹی پولیس کے کامیاب آ پریشن پر عوامی سماجی حلقوں نے سٹی پولیس کو کیایس ایچ او عاطف نزیر اور سب انسپکٹرمحمد حنیف کو خراج تحسین پیش کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button