تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:توانائی کا بحران اوردہشت گردی پاکستان کے اصل مسائل ہیں،میاں یاورزمان

yawarاوکاڑہ (محمد مظہررشید) صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاورزمان نے کہا ہے کہ توانائی کا بحران اوردہشت گردی پاکستان کے اصل مسائل ہیں جو سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جن کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کی طرف چل پڑے ہیں بہت جلد عوام کو ان سے نجات مل جائے گی مسلم لیگ ن پاکستان اور خطہ میں امن کی خواہاں ہے قومی سلامتی پالیسی ازسرے نومرتب کی جائے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار صدراوکاڑہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری محمدارشداقبال چوہدری اور چیف سی پی ایل سی اوکاڑہ قمر عباس مغل کی طرف سے ان کے اوراراکین قومی اسمبلی محمد عارف چوہدری،چوہدری ندیم عباس ربیرہ اور چیئرمین رمضان کمیٹی ضلع اوکاڑہ میاں محمد منیر کے اعزازمیں دیئے گئے افطار ڈنرکے سینکڑوں شرکاء سے خطاب کے دوران کیاصدر اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ارشد اقبال چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام نے ٹیکسوں اور مہنگائی کی صورت میں کڑوی گولی نگل لی ہے اب حکمران اپنے وعدوں کے مطابق کارکردگی دیکھائیں وگرنہ انکی حالت سابق حکومت سے بھی بدتر ہوگی عوام نے شیر کو ووٹ فوری ریلیف حاصل کرنے کی خاطر دیئے تھے ارشد اقبال چوہدری نے اس بات کی بھی امیدظاہرکی کہ حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرے گی اورپاکستان کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ترجیحی بنیادوں اپنا کردار ادا کرے گی صوبائی وزیرمیاں یاور زمان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت دو بڑے مسائل کا سامنا ہے جو سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے جن میں توانائی کا بحران اور دہشت گردی ہے انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے حل کیلئے حکومت انتہائی سنجیدہ ہے اورایسے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے قوم بہت جلد ان بحرانوں سے نجات حاصل کر لے گی جبکہ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے قومی سلامتی پالیسی کا ازسرے نو جائزہ لیا جارہا ہے میاں یاور زمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک اور خطہ میں امن کے قیام کیلئے کو شاں ہے اوراس کیلئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو ایک ساتھ لیکر چلنے کی خواہاں ہے جسے پایہ تکمیل پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : تعلیمی ترقی مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے . کمشنر ساہیوا ل ڈویژن بابر حیات تارڑ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker