Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاک فوج کی جانب سے آواران میں متاثرین کو گھر فراہم کردیے گئے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے آواران میں متاثرین کو گھر فراہم کردیے گئے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی(پاک نیوز) پاک فوج نے آواران کےعلاقے مشکئی میں ماڈل گاؤں تیار کر کے مکانات اور دکانیں 2013 کے زلزلہ میں بے گھر ہونے والوں کے حوالے کر دیں، مثالی گاؤں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں کے رہائشیوں کو بنیادی سہولیات زندگی دستیاب ہوں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں مشکئی ماڈل ویلج کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مکانات اور دکانوں کی چابیاں 2013 کے زلزلہ متاثرین کے حوالےکیں۔پاک فوج کی جانب سے مثالی گاؤں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں سکول، مارکیٹ، پانی کی سہولیات دستیاب ہیں، اس کے علاوہ ماڈل گاؤں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے امن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کیلئے پاک فوج کی کوششوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  رانا شمشاد کے قتل کا مرکزی ملزم گوجرانوالہ سےگرفتار
x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!