شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ہماری ترجیحات عوامی خواہشات سے مطابقت رکھتی ہیں۔ اسدعلی کھوکھر

ہماری ترجیحات عوامی خواہشات سے مطابقت رکھتی ہیں۔ اسدعلی کھوکھر

لاہور(پریس ریلیز)پاکستان تحریک انصاف کے ممتازرہنماء اور نومنتخب ممبرپنجاب اسمبلی ملک اسدعلی کھوکھرنے کہا ہے کہ ہماری ترجیحات عوامی خواہشات سے مطابقت رکھتی ہیں۔عام آدمی کامعیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کئی دہائیوں سے ہزاروں لوگ مختلف شہروں کی شاہراہوں کے فٹ پاتھوں پرسورہے تھے مگرکسی حکمران کوان کااحساس نہیں ہواتاہم وزیراعظم عمران خان نے ان کیلئے پناہ گاہو ں کابندوبست کردیاجہاں انہیں خوراک اورادویات سمیت بہترین سہولیات میسر ہیں ۔ریاستی نظام تبدیل کئے بغیر ملک میں پائیدار امن اورسیاسی ومعاشی استحکام کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔لوگ کئی دہائیوں سے پس رہے تھے ،وزیراعظم عمران خان نے عوام کے شانوں سے مسائل کا بوجھ اتارنے کابیڑااٹھایا ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے سوروزمیں اپناروڈمیپ واضح کر دیا، ہم وطنوں کوان کی توقعات سے زیادہ ڈیلیورکریں گے۔ وہ اپنے حلقہ انتخاب میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ ملک اسدعلی کھوکھر نے مزید کہا کہ ماضی میں چوکیدار قومی وسائل میں نقب لگاکرچوریاں کرتے رہے،نیب نے ان قومی چوروں کیخلاف شکنجہ کس لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قومی وسائل کی چوری روکنے کاپختہ ارادہ کیا ہوا ہے لہٰذاء چوروں کی پریشانیاں اورآنیاں جانیاں فطری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف اورآصف زرداری کے درمیان قرب محب وطن پاکستانیوں کیلئے کرب کاسبب ہے۔کوئی نام نہاد سیاسی اتحاد احتساب پراثراندازنہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نومنتخب حکومت کوقانون سازی سے روکنے کے درپے ہے ،مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کاگٹھ جوڑ پرعزم وزیراعظم عمران خان کومرعوب نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کبھی دباؤ کے تحت فیصلے تبدیل نہیں کئے ،گرینڈاپوزیشن کی دھونس کسی چورکواحتساب سے نہیں بچاسکتی ۔

یہ بھی پڑھیں  تبادلہ خیال

ایک تبصرہ

  1. Remember this, big-name bloggers — like every other blogger —
    are always grateful for solid, informative content.

    You can’t just create a post and then forget about it.
    For this to work, ‘word’ your links accurate. http://www.weihnachtsmann-in-himmelpfort.de/gaestebuch.php