شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ شہراورگردونواح چوروں اورڈاکوؤں کے نرغے میں، پولیس ناکام

اوکاڑہ شہراورگردونواح چوروں اورڈاکوؤں کے نرغے میں، پولیس ناکام

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید)اوکاڑہ شہر اور گردونواح چوروں اور ڈاکوؤں کے نرغے میں ، پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی گزشتہ روز ڈکیتی اور چوری کی پندرہ وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹر ، پانچ عدد موٹر سائیکلوں ، طلائی زیورات ، موبائل فونز اور نقدی سے محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ غفور ٹاؤن کے رہائشی شوکت علی کے گھر میں آتشیں اسلحہ سے مسلح چھ نامعلوم ڈاکو داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر وہاں سے 4 تولے طلائی زیورات ، قیمتی پارچہ جات اور 38 ہزار روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ وَن فورایل کے رہائشی محمد عاصم شہزاد کے دفتر میں آتشیں اسلحہ سے مسلح پانچ ڈاکو داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر طلائی چین ، کمپیوٹراور ایک لاکھ 60 ہزار روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ تلہ کمبوہ کی رہائشی زبیدہ بیگم دختر فاضل کے گھر میں آتشیں اسلحہ سے مسلح خاتون سمیت پانچ ڈاکو داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات ، موبائل فون اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ نواں کوٹ لالیوالہ کا رہائشی خورشید احمد اپنے بیٹے محمد امجد کے ہمراہ ٹریکٹر پر سوار ہوکر واپس اپنے گھر کی جانب آرہا تھا کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکوؤں نے زبردستی روک لیااور اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور 2لاکھ 26 ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے ۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ چک اللہ دین چشتی کے رہائشی پیر اعجاز احمد چشتی اپنے ملازمین جہانگیر احمد ، محمد احمد رمضان ، مقصود اور غفور احمد کے ہمراہ احاطہ مویشیاں میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح سات ڈاکو وہاں داخل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر، موبائل فون اور گیارہ ہزار روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے ۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ چک باوا طاہر کے رہائشی افتخار احمد اپنے ساتھی محمد عابد کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر۔4637 اوکے ایل پر سوار ہوکر گھر جارہا تھا کہ راستے میں تین مسلح ڈاکوؤں نے اُسے روک لیااور اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی 28 ہزار ایک سور وپے چھین کرفرار ہوگئے ۔ساتویں واردات میں نواحی قصبہ املی موتی کے رہائشی نصیر احمد کے گھر سے اعظم اور ساجد 2 تولے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے لے گئے ۔آٹھویں واردات میں نواحی قصبہ دھرمیوالہ کے رہائشی محمد احمد کے گھر سے احمد علی ، اسماعیل اور افتخار تالے توڑ کر 2 تولے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے لے گئے ۔ نویں واردات میں نواحی قصبہ منچریاں کے رہائشی محمد رمضان کے گھر سے ارشد ، مظہر اور منظور تالے توڑ کر پانچ تولے طلائی زیورات ، پانچ تولے چاندی اور نقدی چوری کرکے لے گئے ۔ دسویں واردات میں نواحی قصبہ جھگیاں غلام فرید کے رہائشی محمد عارف کے گھر سے غلام مرتضیٰ اورارشاد طلائی زیورات ، ٹی وی اور 39 ہزار روپے نقدی چرا کے لے گئے ۔ گیارھویں واردات میں نواحی قصبہ رام پور کے رہائشی امجد پرویز کے گھر سے نامعلوم چور موبائل فون اور پچاس ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گئے ۔بارھویں واردات میں نواحی قصبہ بھپروال کے رہائشی عبدالمجید کے رقبہ سے نامعلوم چور موبائل فون اور ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نقدی چرا کے لے گئے ۔ تیرہویں واردات میں نواحی قصبہ 55 ٹو ایل کے رہائشی محمد فیصل الرحمٰن نے اپنی موٹر سائیکل نمبر۔6053 اوکے ایم ہڈی جوڑ ہسپتال اوکاڑہ کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔ چودہویں واردات میں نواحی قصبہ 15 ون آر کے رہائشی ظفر اقبال نے اپنی موٹر سائیکل نمبر۔3471 او کے کے ساؤتھ سٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ۔ پندرہویں واردات میں نواحی قصبہ 18 ون ایل کے رہائشی محمد اشرف نے اپنی موٹر سائیکل نمبر۔7397 اوکے ایل ہاؤسنگ سکیم میں کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دیپالپور کے رہائشی غلام مرتضیٰ نے اپنی موٹر سائیکل نمبر۔990 اوکے ایل گھر کے باہر کھڑی کی جسے چور چوری کرکے لے گئے ، پولیس نے تما م وارداتوں کے مقدمات درج کرکے چوروں کی تلاش شروع کردی

یہ بھی پڑھیں  ویسٹ پاکستان کمپنی