تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تاجروں کا ٹائر جلاکراورملتان روڈ بلاک کر کے واپڈا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

tyer jalaبھائی پھیرو(نامہ نگار) آٹھ روز سے بجلی بند ہونے پر مین بازار اور نواحی بستیوں کے مکینوں اور بھائی پھیرو کے تاجروں کا ٹائر جلاکر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے ملتان روڈ بلاک کر کے واپڈا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔ شہری ہمیں نیا ٹرانسفارمر لگانے نہیں دیتے ۔ واپڈا کا موقف ۔ تفصیلا ت کے مطابق مین بازاربھائی پھیرو ایکما مارکیٹ ، کمپوٹر مارکیٹ ، پکی گلی ، محلہ ملکاں والا اور گردو نواح کے کئی محلوں میں آٹھ روز سے بجلی بند ہونے سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ لوگوں کو روزے رکھنے اور افطار کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے لوگوں کے گھروں میں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں جس کیوجہ سے ان آ بادیوں میں کربلا کا سما ں ہے ۔ مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں اور تراویح ادا کرنے والوں کو وضو کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں ۔ ان محلوں کے سینکڑوں لوگ ملتان روڈ پر جمع ہو گئے ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑک بلاک کر دی اور واپڈا کے خلاف زبردست نعرے بازی شروع کر دی ۔ سینکڑوں تاجر واپڈا دفاتر کے باہر جا کر سراپا احتجاج بن گئے ۔ یہ ہنگامہ آ رائی اور نعرہ بازی کافی دیر تک جاری رہی ۔ دوسری طرف واپڈا کے ایک ذمہ دار جس نے اپنا نام ظاہر کرنے سے معذرت کی کہا کہ ہم نیا ٹرانسفارمر اور کھمبا لے کر بجلی چالو کرنے کے لئے گئے مگر بازار کے کچھ لوگوں نے اپنی دکان کے سامنے کھمبا لگانے سے منع کر دیا ۔ اگر بازار والے ہمیں نیا ٹرانسفارمر لگانے کے لئے جگہ مہیا کر دیں تو ہم اُسی وقت بجلی چالوکر دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو۔پاکستانی عوام ہر نازک وقت میں اپنی فوج کے ساتھ ساتھ کھڑی ہے،رانا اسلم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker