شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:ریلوے اسٹیشن پر لاکھوں کی تیل چوری پکڑی گئی

پتوکی:ریلوے اسٹیشن پر لاکھوں کی تیل چوری پکڑی گئی

پتوکی (تحصیل رپورٹر )پتوکی ریلوے اسٹیشن پر لاکھوں کی تیل چوری پکڑی گئی سگنل مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ انچارج آصف اور متعلقہ ریلوے ملازم کو مقامی لوگوں نے تیل بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا۔ آصف اور اس کے ماتحت ملازمین کئی سالوں سے لاکھوں کا ڈیزل فروخت کر چکے ہیں تفصیلات کے مطابق پتوکی گزشتہ رات مقامی لوگوں نے عرصہ دراز سے جرنیٹر کی مد میں آنے والے ڈیزل کو فروخت کرتے ہوئے آصف نامی ریلوے سگنل مینٹیننس کے انچارج اور ماتحت ملازمین کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اسٹیشن کے آس پاس والے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کو آصف اور اس کے ملازمین پر عرصۂ دراز سے ڈیزل بیچنے کا شک تھا لیکن ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے خاموش تھے گزشتہ شب انھوں نے آصف اور اس کے ساتھیوں کو سرکاری ڈیزل کی کین اٹھا کر جاتے ہوے دیکھا تو اس کا پیچھا کیا آصف جب یہ کین لے کر مقامی ڈیلر کے پاس بیچنے کے لئے پہنچا تو ان لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا لی اور آصف اور اس کے ساتھی کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقامی ریلوے چوکی انچارج اقبال کے حوالے کر دیا۔موقع پر آصف نے پکڑنے والے مقامی لوگوں کی منت سماجت شروع کر دی کہ مجھے معاف کر دو میں آئندہ سے چوری نہیں کروں گا اور آصف نے اشٹام پیپر پر بھی لکھ کر دیا کہ میں آئیندہ چوری نہیں کروں گا پھر مقامی لوگوں نے چوکی انچارج اقبال کو آصف کے خلاف کاروائی کی درخواست بھی دے دی لیکن چوکی انچارج کاروائی کرنے کی بجائے چپ سادھ لی ہے او رمقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کا م لے رہا ہے۔پتوکی کے عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر ریلوے اور ریلوے کے اعلیٰ حکام سے اس معاملہ کا فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ ڈیز ل چوری کرنے والے ملازم آصف کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور اسے فوری طور پر پتوکی سے فارغ کرکے معطل کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  محکمہ نہر کی نااہلی کی وجہ سے ہیڈ بلوکی میں 110000کیوسک بہتے پانی نے تباہی مچادی