تازہ ترینعلاقائی

مو ٹروے بیٹ نمبر 13جمبرمیں ٹال پلازہ پراوورلوڈنگ ،اوورسپیڈنگ ،سیٹ بیلٹ اورسیکنڈ،لا ئن استعمال پرخصوصی مہم

downloadبھائی پھیرو(نامہ نگار) ایس ایس پی مو ٹروے سنٹرل این فا ئیو مرزا فاران بیگ کی خصوصی ہدایت پر اوور لو ڈنگ ،اوور سپیڈنگ ،سیٹ بیلٹ اور انتہائی بائیں لائن کا استعمال کے متعلق سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے خصوصی ہدائت ٹال پلا زہ پر مو ٹر و ے آفسران نے پمفلٹ تقسیم کئے اور ڈرائیوروں کو ہدایات دیں تفصیلات کے مطابق مو ٹروے بیٹ نمبر 13 جمبر میں ٹال پلازہ پر اوور لوڈنگ ،اوور سپیڈنگ ،سیٹ بیلٹ اور سیکنڈ،لا ئن استعمال پر خصوصی مہم چلائی گئی جس میں ایس ایس پی مرزا فاران بیگ نے آفسران کو وائی لیشن کے متعلق سختی سے عملدر آمد کرنے اور وائی لیشن کر نے پر چالان کرنے کا حکم دیا اس مو قع پر بیٹ نمبر 13کے ڈی ایس پی رانا نذیر حسین نے اپنے تمام عملہ کے ساتھ ٹال پلا زہ پر ٹرک ، بڑی گا ڑیوں ، بسوں، کا روں اور دو سری گا ڑیوں کے ڈرائیوروں کو فرد اً فرداًہر آفیسر نے بریفنگ دی بریفنگ میں کار ڈرائیور کو سختی سے سیٹ بیلٹ بلکہ ساتھ بیٹھے ہوئی سوار ی کو بھی سیٹ بیلٹ باندھنے کی تلقین کی یہی ہی نہیں آفسران نے خود سیٹ بیلٹ باندھ کر دی جس گا ڑی میں سیٹ بیلٹ نہ تھی ان کو ایک ہفتہ کی وارننگ دی کہ وہ اپنی گا ڑی میں سیٹ بیلٹ لگوا لیں ،بڑی گا ڑیوں کو سختی سے انتہائی بائیں لائن استعمال کر نے کی ہدائت کی انہوں نے ڈرائیوروں کو اوور سپیڈنگ کے با رے میں اگاہ کیا کہ حد رفتار سے تجاوز نہ کریں اس سے آپ کی جان کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے ۔اس مو قع پر ایس پی اوز وحید القمر ،خرم عباس شاہ۔پی اوزاحمد خاں وٹو ،عبدالغفور ،نو شیر خاں ،عذرا پروین ۔اے پی اوز نوید قیصر ،الطاف ،میاں جاوید ،اشرف ،سکینہ ۔جے پی اوز ،رضیہ رفیق ،مدثرایڈمن محمد جاوید بھٹی،غلام محمد مو بائل ایجو کیشن یو نٹ کے شہزاد احمد اور دوسرے عملہ کے لو گ بھی مو جود تھے

یہ بھی پڑھیں  قوم کو ٹھیک ہونا ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker