شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نور احمد ڈوگر کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نور احمد ڈوگر کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سیاسی مبصرین نے جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما سردار نور احمد ڈوگر کے بیٹے سردار علی احمد ڈوگر ایڈووکیٹ کی شادی کو all marriages mother ofقرار دیا۔اس شادی میں تمام پارٹیوں کے اہم سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔ اچھی بات یہ ہے کہ جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی اور مقامی رہنماوں کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف ، پیپلز پارٹی ، ن لیگ ،جمعیت العلمائے پاکستان اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے صوبائی و مقامی رہنما،ممبران اسمبلی اور وزیر وں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بھی موجود تھے۔یہ بات حیران کن تھی کہ جو لوگ پارلیمنٹ کا ماحول ٹھیک نہیں رکھ سکتے وہ شادی پر ایک ہی چھت کے نیچے موجود تھے۔اور ایک دوسرے کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے پیش آ رہے تھے تو اس کا مطلب یہ سمجھا جائے کہ ان لوگوں کے لیے شادیاں ایک اچھا ماحول پیدا کرنے کیلیے معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔اور سب سے اچھی بات یہ تھی کہ اس حلقہ کے جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی محمد رمضان اور سردار نور احمد ڈوگر اپنے مد مقابل دوسری جماعتوں کے امیدواروں کا کھڑے ہو کر سب کا خود استقبال کر رہے تھے۔شادی میں قریبا اڑھائی ہزار کے قریب افراد موجود تھے اورنور احمد ڈوگر نے تمام لوگوں کو خود استقبال کیا اور انہیں عزت دی۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نور احمد ڈوگر کے صاحبزادے علی احمد ڈوگر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں اور انکی شادی تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سردار ہاشم ڈوگرکی بھتیجی اور سابق ممبر قومی اسمبلی سردار محمد عاشق ڈوگر کے بیٹے سردار جاوید عاشق ڈوگر کی بیٹی سے ہوئی ہے۔دعوت ولیمہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما میاں مقصود احمد،مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت قیصر شریف ،صوبہ پنجاب غربی کے امیر امیر العظیم،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا جاوید قصوری،سابق سیکرٹری بلال قدرت بٹ،ضلع امیر راو اختر علی ،سابق ضلعی امیر عثمان غنی ،میاں مختار احمد،مسلم لیگ نون کے ممبر صوبائی اسمبلی و سابق سپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال خاں،تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی اسمبلی سابق ڈی آئی جی رانا محمد اسلم خاں،مسلم لیگ ق کے سابق ممبران صوبائی اسمبلی رانا سرفراز احمد خاں،سردار شوکت علی ڈوگر،سابق ضلعی ناظم رانا امتیاز احمدخاں،پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد شریف ڈوگر،جمعیت العلمائے پاکستان کے صوبائی رہنما سید ذاکر حسین شاہ،کسان بورڈ پاکستان کے میڈیا سیکرٹری محمد رمضان ،امیدواران صوبائی اسمبلی الحاج ممتاز خالدبھٹی ،رانا حشمت علی ،ہمایوں مجید ،رانا دلشاد،پتوکی بار کے معروف قانون دان چوہدری اشفاق،راجہ رستم ظہیر،عبدالرزاق شاہد سمیت وکلا،صحافیوں،بیوروکریٹس،پولیس کے اعلی افسران،عدلیہ کے جج صاحبان،اور عوام کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ہزاروں کی تعداد میں آنے والے معزز مہمانوں کو بڑے منظم طریقے سے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا جس کی سب مہمانوں نے تعریف کی۔وسیع و عریض پنڈال کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ۔سیاسی و صحافتی حلقوں نے اس شادی کو mother of all marriages قرار دیا اور کہا کہ اس شادی میں تمام سیاسی متحارب گروپ ایک چھت تلے خوشگوار موڈ میں موجود تھے جس سے ملک کے تلخ سیاسی ماحول میں ایک خوشگوار تبدیلی کا جھونکا قرار دیا

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ربیع الاول کے جلوسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،اہل ڈسکہ