شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بین الاقوامی نامور فٹبالر ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے

بین الاقوامی نامور فٹبالر ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے


کراچی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے بین الاقوامی فٹبالر پاکستان پہنچ گئے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹبال کے کھلاڑی ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو پاکستان پہنچ گئے۔ دونوں کھلاڑی بین الاقوامی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے۔ کاکا اور فیگو کا ہوٹل پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا۔ دونوں فٹبالر کی پاکستان آمد فٹبال کی ترقی اور ترویج کے سلسلے کی کڑی ہے۔پاکستان پہنچنے سے قبل کاکا اور فیگو نے اپنے پیغام میں اہلیان کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلام کراچی، تیار رہنا

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:پنجاب ہائی وے کی سڑکوں کواکھاڑکرٹف ٹائلیں لگا کرحکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ