شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / لاہور میٹرو بس کی لاگت سے متعلق پی ٹی آئی کا دعویٰ غلط ثابت

لاہور میٹرو بس کی لاگت سے متعلق پی ٹی آئی کا دعویٰ غلط ثابت

لاہور(پاک نیوز) پنجاب اسمبلی میں لاہور میٹرو بس منصوبے کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے، جس نے اس منصوبے سے متعلق پی ٹی آئی کے دعوے کو غلط قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق میٹروبس سروس کاآغاز10فروری2013میں ہوا،میٹروبس کےتعمیراتی کام کی ذمہ داری ٹیپاایل ڈی اےکےسپرد کی گئی تھی،منصوبہ پیپرارولزکےتحت دیاگیا۔رپورٹ کے مطابق منصوبے کے لئے بسوں کی پروکیورمنٹ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نےبزریعہ 2009پیپرارولزکے مطابق کی،اس منصوبےکوچلانےکی مدمیں2018اور2017میں حکومت پنجاب نے26۔2ارب روپےسبسڈی اداکی۔پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مالی سال2018اور2017کےمیٹروبس سروس پراخراجات2۔3ارب روپے ہے، پراجیکٹ پراس وقت64بسیں چلائی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف میٹرومنصوبےپر70ارب روپےخرچ ہونےکادعویٰ کیاتھا جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کادعویٰ تھاکہ30ارب کےقریب لاگت آئی، شہبازشریف نےمیٹروبس پرباربارعمران خان کوچیلنج بھی کیاتھا

یہ بھی پڑھیں  تیسرا ون ڈے ؛سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
error: Content is Protected!!