شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / عاطف اسلم کا نیا بالی وڈ گانا ’’اولیا‘‘ ریلیز

عاطف اسلم کا نیا بالی وڈ گانا ’’اولیا‘‘ ریلیز

لاہور(نمائندہ شوبز) معروف گلوکار عاطف اسلم کا بالی وڈ فلم کے لئے ریکارڈ ہونے والا نیا نغمہ اولیا ریلیز کر دیا گیا جسے شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گانا انہوں نے نئی فلم ’’ہم چار‘‘ کیلئے ریکارڈ کرایا تھا جس کی شاعری شبیر احمد نے کی اور اس کی موسیقی وپن پتوا نے ترتیب دی ہے۔ اس گانے کی ویڈیو کچھ عرصے بعد ریلیز کی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے عاطف اسلم واحد پاکستانی گلوکار ہیں جو بھارتی فلموں کیلئے سب سے زیادہ گیت گا رہے ہیں۔ اسی معاملے پر بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا تھا کہ پاکستانی شہری ہوتا تو زیادہ اچھا ہوتا کیونکہ بھارتی کمپنیاں پاکستانی گلوکاروں کو زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔ بھارتی گلوکار نے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کو گانوں کی زیادہ پیشکش پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک کے باغی اور نشانِ عبرت