پاکستانتازہ ترین

قائم مقام صدر نے گورنر پنجاب کا استعفیٰ منظور کرلیا، نوٹی فکیشن جاری

nayyar hussain bukhariاسلام آباد(بیوروچیف) قائم مقام صدر نیئر حسین بخاری نے وزیر اعظم کے مشورے پر گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں ناکامی پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اب وزیر اعظم میں نواز شریف کے مشورے پر قائم مقام صدر نیئر حسین بخاری نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ قائم مقام صدر کی جانب سے استعفیٰ منظور کئے جانے کے بعد کابینہ ڈویژن نے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نئے گورنر کی تقرری تک وہ اس عہدے پر کام جاری رکھیں گے یا آئین کی رو سے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال عبوری طور پر اس عہدے پر فائز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بدین: دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں بھی ماہیگیر وں کا عالمی دن منایا گیا.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker