شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جوہانسبرگ ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ

جوہانسبرگ ٹیسٹ،جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ

جوہانسبرگ (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جوہانسبرگ میں شروع ہو گیا، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی تو ڈی ایلگر محض 5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، انھیں‌ محمد عباس نے پویلین کی راہ دکھائی.طویل دورانیے کی کرکٹ کا آخری امتحان، جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں میدان میں اتر گئیں۔ تیسرا اور آخری معرکہ شروع ہو گیا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی تو محمد عباس کی گیند پر سرفراز احمد نے ڈی ایلگر کا کیچ پکڑ لیا، انھوں نے صرف 5 رنز بنائے تھے تاہم مارکرم اور آملہ نے اچھی شراکت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور 103 تک پہنچا دیا۔ مہمان سرفراز الیون کے ہاتھ سے سیریز گئی، کلین سویپ شکست سے بچنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماریں گے۔ جوہانسبرگ میں جیت سے محروم قومی ٹیم کی تاریخ ساز فتح پر نظریں ہیں جس کیلئے میچ سے قبل سخت جان پریکٹس کی گئی۔  ٹیم میں 3 تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، شاہین آفریدی، یاسر شاہ اور فخر زمان ٹیم سے آوٹ کئے گئے ہیں، جبکہ حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔پروٹیز ٹیم کی قیادت ڈین ایلگر کے سپرد ہے کیونکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے سنچری میکر اور سیریز ونر کپتان فاف ڈوپلیسیز سلو اوور ریٹ پرایک میچ کی پابندی کا شکار ہیں

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: دوران گشت چرس برآمد جبکہ بوگس چیک پرمقدمہ درج