شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / چونیاں:طلبہ کووظائف کی فراہمی حکومت پنجاب کااحسن اقدام ہے۔ ملک اللہ داد پرنسپل

چونیاں:طلبہ کووظائف کی فراہمی حکومت پنجاب کااحسن اقدام ہے۔ ملک اللہ داد پرنسپل

چونیاں (نامہ نگار) طلبہ کو وظائف کی فراہمی حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔تعلیمی وظائف کی بدولت طلبہ میں مقابلہ اور مزید محنت کا جذبہ ابھرتا ہے۔ وظائف کی بدولت والدین پرسے مالی بوجھ کم ہو جاتا ہے۔وظیفہ حاصل کرنے والے طلبہ اور ان کے اساتذہ سلیوٹ کے حقدار ہیں۔میری خواہش ہے کہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں کے طلبہ ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑیں۔ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نئے ریکارڈ بنانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں پڑھائی پر صرف کریں۔ ان خیالات کا اظہارپرنسپل ملک اللہ داد، ماہر تعلیم محمد افضل شاہین ،سابقہ کونسلرمہر اقبال نے طلبہ کو وظائف دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس ٹیچر محمد رمضان شاہین کے رزلٹ شاندار ہیں اور وہ دوسرے اساتذہ کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ماضی اور حال میں سب سے زیادہ وظائف انہی کے طالبعلموں نے حاصل کئے ہیں۔اب تمام اساتذہ اور طلبہ اپنی تمام توانائیاں ادارے کیلئے وقف کر دیں۔ محنت کی بدولت کامیابی قدم چومتی ہے ۔دنیا کی تما م اقوام نے محنت کی بدولت ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ پاکستانی طلبہ میں بے شمار ٹیلنٹ ہے۔اس موقع پر خالد محمود خاں، سینئر نائب صدر ایپکا ضلع قصورطیب پرویزنے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں  میجر طفیل (نشان حیدر)شہید کی برسی آج منائی جارہی ہے