شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جوہانسبرگ ٹیسٹ: دوسرے روز جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ پر 135 رنز بنالیے

جوہانسبرگ ٹیسٹ: دوسرے روز جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ پر 135 رنز بنالیے

جوہانسبرگ(پاک نیوز سپورٹس) جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 135 رنز بنالیے ہیں۔دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے روز کے اختتام پر اپنی 77 رنز کی برتری کو 212 رنز تک پہنچاچکی ہے اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ڈین ایلگر 5، ایڈن مارکرم 21 رنز بناسکے۔تھیونس بریون 7اورزبیر حمزہ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاشم آملہ 42 اور کوئنٹن ڈی کاک 34 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر ، محمدعباس اور شاداب خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے بنائے گئے اسکور کو بھی برابر نہ کرپائی اور صرف 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔گرین شرٹس کے پہلی اننگ میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ بلے بازی کے باعث جنوبی افریقہ کو 77 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ پہلی اننگ میں کپتان سرفراز احمد 50، بابراعظم 49 اور امام الحق 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:ایکسین واپڈاجھنگ مہر نذر محمود ڈب انسان کے روپ میں ایک فرشتہ ہے