شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / خواہش ہے پاکستانی فلم انڈسڑی بالی ووڈ کا مقابلہ کرے : اداکارہ ماہرہ خان

خواہش ہے پاکستانی فلم انڈسڑی بالی ووڈ کا مقابلہ کرے : اداکارہ ماہرہ خان

لاہور(نمائندہ شوبز) پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ دلی خواہش ہے ہماری فلمیں بالی ووڈ کا مقابلہ کریں‘ فلمی صنعت کی کامیابی کے لئے شوبز سے وابستہ لوگ آگے بڑھیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کو بھی کوبھارتی انڈسڑی جیساآباد دیکھنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی کسی بھی شعبے میں اگر محنت اور ایمانداری سے کام کر یں تو انکودنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی اور میری یہ دلی خواہش ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسڑی بھی بھارت کی فلم انڈسڑی جیسی شاد آباد ہوجائے مگر اس کیلئے ہمیں سب سے زیادہ سر مایہ کار کی ضرورت ہے جسکے لیے شوبز سے وابستہ لوگوں کو آگے آنا ہوگا ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ان کی آنے والی فلم لیجنڈ آف دی مولا جٹ سے فلمی صنعت کوبہت سی امیدیں ہیں اگر فلم کامیاب ہوگئی تو پاکستان کی فلم انڈسٹری کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید احمد نے سول نافرمانی کی تحریک سے ہاتھ کھینچ لیا