تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل:مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے مالک اور اُس کے ساتھی سے گن پوائنٹ پرچارلاکھ روپے چھین لئے

bhai pheruپتوکی(ندیم رضا خاں سے) سرائے مغل ۔آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے پٹرول پمپ کے مالک اور اُس کے ساتھی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر گن پوائنٹ پر چار لاکھ روپے چھین لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سندھوکلاں میں فرمان فلنگ اسٹیشن پر ملزمان مسلح محمد اجمل ، محمد طالب ، محمد اعظم اور پانچ کس نا معلوم دن دیہاڑے کاروں پر سوار ہو کر آ گئے اور آ تے ہی پٹرول پمپ کے مالک ریاض احمد اور اُس کے ساتھی محمد حسین کو بندوقوں کے بٹ ما ر مار کر ادھ موا کر دیا اور ریاض احمد کی جیب سے چار لاکھ روپیہ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے کاروں پر فرار ہو گئے تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج مگر تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ۔ عوامی سماجی حلقوں نے دن دیہاڑے ڈکیتی اور غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ کاگندم کی قیمت 1900روپے ا ور گنے کی قیمت 250 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker