شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سنجھورو:سینئرصحافی اورسماجی ورکرز پرمقدمہ داخل کرنے کے خلاف احتجاج

سنجھورو:سینئرصحافی اورسماجی ورکرز پرمقدمہ داخل کرنے کے خلاف احتجاج

سنجھورو (نامہ نگار)سینئر صحافی اور سماجی ورکرز پر مقدمہ داخل کرنے کے خلاف احتجاج۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سانگھڑ نے اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے دو شہریوں سمیت کوریج کرنے والے صحافی پر مقدمات درج کرواکر انوکھی مثال قائم کردی واقع پر صحافی برادری سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سانگھڑ انتیظامیہ کے خلاف میونسپل آفیس میں انوکھا احتجاج کیا گیا جس میں دو شہریوں عامر راجپوت.اور اقتدار سنجرانی نے گندگی و غلاظت سے بھرے تھلیے میونسپل آفیس میں پھینک دیے جس کی کوریج 92 نیوز چینل کے رپورٹر غلام مصطفی ترین نے کی اور خبر نشر ہونے پر میونسپل انتظامیہ بوکھلاٹ کا شکار ہوگئ اور طیش میں آکر دو شہریوں اور کوریج کرنے والے صحافی پر مقدمات درج کروادیے واقع پر ضلع سانگھڑ کی تحصیلوں ٹنڈوآدم.شہدادپور .جام نواز علی.سنجھورو.اور سانگھڑ کے صحافیوں اورصحافی تنظیموں کے عہدیدارانوں نے سخت الفاظوں میں شدید مذمت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کی ناک کے نیچے میونسپل کمیٹیوں پر ڈاکو راج قائم ہے کروڑوں روپے فنڈ ملنے کے باؤجود شہر کھنڈر بنے ہوئے ہیں شہری اپنے حقوق سے محروم ہیں انھوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ  شہری  اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائے اور اسکی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے والا ہی مجرم بن جائے انھوں نے کہا کہ اس واقع سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ جمہوریت کا نعرہ لگانے والے ڈاکو اصل میں آمریت کی پیداوار ہیں جنھوں نے جمہوریت کی آڑ میں اپنی غنڈا گردی جاری رکھی ہوئ ہے اب وہ وقت دور نہیں ہے جب ان لیٹروں کا احتساب لیا جائے گا انھوں نے میونسپل انتظامیہ سانگھڑ کو ہوش کے ناخن لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ باز آجائیں ایسے اوچھے ہتکنڈوں سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے اور وہ اپنا مقدمہ واپس لے اور صحافی برادری سے معافی مانگے دیگر صورت ملک گیر احتجاج کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ کے امیدواروں پر نیب کے ذریعے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، شہباز شریف