شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او محسن علی سندھو کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ

تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او محسن علی سندھو کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ

پتوکی (تحصیل رپورٹر )ڈی ایس پی عاطف معراج کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او محسن علی سندھو کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ۔چھ جواریے گرفتار ہزاروں روپے کی نقدی رقم برآمد ۔تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او محسن علی سندھو نے کوٹ فضل دین میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6جواریوں ندیم،سلیم سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے کی نقدی رقم بھی برآمد کر لی ۔گرفتار ہونے والے تمام جواریوں کو سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے ۔تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او محسن علی سندھو نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام جواریوں کو کل مقامی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل میں پیش رفت کے لئے !