شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / شاہد آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی

شاہد آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی

ڈھاکہ (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے قبل ویسٹ انڈیز کے ڈواین براوو اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی پروفیشنل کرکٹ میں 900 میچ کھیلنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 38 سالہ شاہد آفریدی نے یہ اعزاز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران حاصل کیا۔ پاکستان کے سابق کپتان اب تک 900 میچوں میں 24.76 کی اوسط سے 20633 رن اسکورکرچکے ہیں، جن میں 21سنچریاں اور98 نصف سنچریاں شامل ہیں۔بولنگ کی بات کی جائے تو شاہد آفریدی کے نام 28.68کی اوسط سے 1088 شکار بھی درج ہیں۔ وہ اب تک پروفیشنل کرکٹ میں 800 سے زیادہ چھکے بھی لگا چکے ہیں۔ انہیں 21 مرتبہ میچ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور316 کیچ بھی لے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کرشمہ خد اوند عالم ،سورج کا آدمی