شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وفاقی کابینہ: بلاول اورمراد شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ: بلاول اورمراد شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی کابینہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر قائم خصوصی کمیٹی کو دیگر 170 افراد کے نام سے متعلق ایف آئی اے اور نیب سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پانچویں ون ڈے،نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ