شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سنجھورو:پی پی سینیٹر ملک امام دین شوقین کی سنجھورو آمد.تاج پوشی

سنجھورو:پی پی سینیٹر ملک امام دین شوقین کی سنجھورو آمد.تاج پوشی

سنجھورو (وسیم راجپوت)پی پی سینیٹر ملک امام دین شوقین کی سنجھورو آمد.تاج پوشی۔ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ملک برادری سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ملک برادری کی جانب پی پی سینیٹر امام الدین شوقین سینیٹر منتخب ہونے کے بعد پہلی بارسنجھوروآمد کےموقع پر  عوامی خدمات کے اعتراف میں سونے کا تاج پہنایا گیا۔سنجھورو میں ملک برادری کی جانب پی پی سینیٹر امام الدین شوقین صاحب کو بلا رنگ ونسل عوامی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور سونے کے تاج سے تاجپوشی کی گئی۔تاج پوشی کی تقریب ملک اتحاد سنجھورو کی جانب سے منعقد کی گئی۔ تقریب میں پہنچنے پرسینیٹر ملک امام الدین شوقین کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ گل پاشی کی گئی۔ اس موقع پر عمایدین سے خطاب کرتے ہوئے ملک امام دین شوقین نے کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اسی طرح بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کرتے رہے گے۔اس موقع پر ملک اتحاد کے مبمران، ملک برادری کے معززین سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  لیب ٹاپ کے بعد اب سولر بلب تقسیم کیے جارہے ہیں،شہباز شریف