شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / تھانہ سٹی پتوکی کےایس ایچ اوکےچھاپے،24 بوتل ولایتی اور50 بوتل دیسی شراب برآمد

تھانہ سٹی پتوکی کےایس ایچ اوکےچھاپے،24 بوتل ولایتی اور50 بوتل دیسی شراب برآمد

پتوکی (تحصیل رپورٹر )ڈی ایس پی پتوکی کی ہدایت پر تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او کے چھاپے ۔چوبیس بوتل ولایتی اور پچاس بوتل دیسی شراب برآمد۔ایک ملزم گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او محسن علی سندھو نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر محلہ رضا آباد کے رہائشی اشرف مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چوبیس بوتل ولایتی شراب برآمد کر لی جب کہ عدیل مسیح جو کہ مدینہ کالونی کا رہائشی ہے رکشہ نمبری8061/LEQپر پچاس بوتل شراب لیکر فروخت کرنے کیلئے لے جارہا تھا کہ پولیس نے روک کر تلاشی لی تو رکشہ سے پچاس بوتلیں شراب برآمد ہوئی ملزم موقع سے فرار ہوگیا ۔سٹی پولیس پتوکی نے ولایتی اور دیسی شراب کی چوہتر بوتلیں برآمد کرکے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ فوٹو ساتھ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  پیاربھرانمسکار
error: Content is Protected!!