تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دیرینہ دشمنی پرآٹھ افراد نے ڈنڈے مارمار کر ایک شخص کوہلاک ،دوسراشدید زخمی

phool-negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) دیرینہ دشمنی پر آٹھ افراد نے ڈنڈے مار مار کر ایک شخص کو ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کامونگل کے رہائشی افضال اور رانا راشد موٹر سائیکل نمبر LEO7937پر لمبے جاگیر سے واپس گھر آ رہے تھے کہ دربار بابا بابا کریم شاہ کے قریب ڈنڈوں سے مسلح ملزمان سردار شیر بہادر ڈوگر ، غلام مصطفی ڈوگر ، احمد حسن ڈوگر ، شفیق اور چار کس نا معلوم نے ان پر حملہ کر دیا اور ڈنڈے مار مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ زخموں کی تاب نہ لا کر افضال موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ رانا راشد شدید زخمی ہو گیا جس سے نازک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ رانا عمران کی درخواست پر تھانہ صدر بھائی پھیرو میں درج کرائی گئی ایف آ ئی آ ر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے ساتھ ان کا جائیداد کا تنازع تھا

یہ بھی پڑھیں  شمالی وزیرستان میں فضائی حملہ وزیراعظم کی منظوری سے کیاگیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker