پاکستانتازہ ترین

ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مشکوک مقابلے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور(پاک نیوز) ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے مشکوک مقابلے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جاں بحق افراد کی میتیں لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو ان کے گھر پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ فیروزپور روڈ پر شنگھائی پل کے قریب ادا کی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔فیروزپور روڈ چونگی امرسدھو کے پاس دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے

یہ بھی پڑھیں  کورونا کی دوسری لہر: وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق، 807 نئے کیسز رپورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker