
اسلام آباد (پاک نیوز) مسلم لیگ (ن) نے سانحہ ساہیوال کے معاملے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی۔ تحریک کے متن میں کہا گیا کہ یہ فوری اور عوامی اہمیت کا مسئلہ ہے، جس پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سانحہ ساہیوال پر تحریک التوا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔ تحریک التوا پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب، رانا ثناءاللہ، خواجہ آصف اور ایاز صادق کے دستخط ہیں۔لیگی رہنماؤں نے تحریک کے متن میں کہا ہے کہ عام نہتے اور بے گناہ شہریوں کے بلا جواز قتل پر پاکستانی قوم سوگ کی حالت میں ہے۔ یہ فوری اور عوامی اہمیت کا مسئلہ ہے، جس پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔تحریک التوا کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت سے جواب طلب کیا جائے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بنیادی انسانی، آئینی اور قانونی حق میں کیوں ناکامی ہوئی