شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / افغان صدارتی انتخابات:گلبدین حکمت یار سمیت 4 اہم شخصیات کے کاغذات جمع

افغان صدارتی انتخابات:گلبدین حکمت یار سمیت 4 اہم شخصیات کے کاغذات جمع

کابل(ڈیسک نیوز)افغان صدارتی انتخابات کے لیے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، جبکہ صدر اشرف غنی نے عبدالرشید دوستم کی جگہ امراللہ صالح کو نائب صدر کا امیدوار منتخب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان صدارتی الیکشن کیلئےافغان صدر اشرف غنی نے بطور امیدوار حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، اس کے علاوہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں معروف جنگی سردار گلبدین حکمت یار بھی شامل ہیں، جبکہ کابل میں قائم یونٹی حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت ایک درجن سے زائد امیدوار بھی صدارتی الیکشن کی دوڑ میں شامل ہیں۔کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط حکومت افغانستان کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے انتہائی ضروری ہے،دوسری جانب صدر اشرف غنی نے اپنے مستعفی ہونے والے وزیر داخلہ امر اللہ صالح کو اول نائب صدر مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات رواں برس 20جولائی کو ہوں گے

یہ بھی پڑھیں  رحیم یارخان:معروف قانون دان سردار محمد مہر حسین خان دھریجہ کااجلاس سے خطاب