شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:دیناناتھ میں ملٹی نیشن کمپنی کے ورکروں کا اپنے حقوق کے لئے دھرنا

بھائی پھیرو:دیناناتھ میں ملٹی نیشن کمپنی کے ورکروں کا اپنے حقوق کے لئے دھرنا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔شدید سردی اور بارش میں دیناناتھ میں ملٹی نیشن کمپنی کے ورکروں کا اپنے حقوق کے لئے دھرنا۔ورکروں سے بغیر معاوضہ اوور ٹائم لینے ،کم تنخواہ دینے اور جبری فارغ کرنے کے الزام ۔تفصیلات کے مطابق شدید سردی اور بارش میں دیناناتھ میں ملٹی نیشن کمپنی کے ورکروں نے اپنے حقوق کے لئے احتجاجی دھرنادیا اور ملتان روڈ پر فیکٹری کے سامنے احتجاجی مارچ کیا۔مظاہرین نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جس میں انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی اور اپنے حقوق کے لئے آواز یں بلند کی بھائی پھیرو دیناناتھ کے قریب ملٹی نیشنل کمپنی کے سینکڑوں ورکروں نے احتجاجی مظاہرہ کیااور اپنے حقوق کے لئے ورکروں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی درج تھی سی بی اے کے آصف چوہدری،فیصل اور دیگر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نئی مشینوں کی وجہ سے ورکروں سے ڈبل کام لینا چاہتی ہے جبکہ پرانے ورکروں کو فارغ کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہ کسی بھی صورت نہیں ہونے دیں گے کمپنی اپنے منافع کے چکروں میں ورکروں کے ساتھ ان کو نکال کر ان پر ظلم کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ایک دو روز میں ہم پوری مل بند کر دیں گے۔مزدوروں نے شدید سردی اور بارش میں کانپتے ہوئے روتے روتے بتایا کہ مزدوروں کا نکالا گیا تو کئی خاندان فاقہ کشی کا شکار ہوجائے گے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس سے انکے مطالبات منوانے کا مطالبہ کیا

یہ بھی پڑھیں  لا ہور گرم رہے گا :چیف میٹریا لو جسٹ