تازہ ترینعلاقائی

پنڈی گھیپ:رمضان سستے بازار حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ،ملک اعظم خان

downloadپنڈی گھیب (فیصل منیر سے) سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میجر (ر) ملک اعظم خان گھیبہ نے کہا ہے کہ رمضان سستے بازار حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام ہے ۔ حکومت پنجاب عوام کو ہر سطح پر ریلیف پہنچانے کیلئے تمام تر و سائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ سستے رمضان بازار کا انعقاد اسی سلسلہ کی کٹری ہے۔پنجاب حکومت قوم کی فلاح و بہبودکیلئے ہر لمحہ کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے میجر (ر) ملک اعظم خان نے پنڈی گھیب میں سستا رمضان بازار کے دورہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خادم اعلی پنجاب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ رمضان المبارک کے دوران اشیاء کی وافر مقدار میں سستے داموں ان کا شاندار کارنامہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے تمام شہریوں میں سستے بازار قائم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے سستا رمضان بازار میں موجود عوام کی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کئیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایم او پنڈی گھیب چوہدری اعجاز احمد گجر، چیف آفیسر محمد اسماعیل ، سینئرنائب صدر پریس کلب عبدالجلیل عرف جھولے لعل ، وقار حسین کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  عالمی مسائل کےحل کےلئےامت مسلمہ کوایک ہوناہوگا، مشاہد حسین سید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker