شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سنجھورو:مسلح افراد کی فائرنگ 45 سالہ شخص جانبق۔

سنجھورو:مسلح افراد کی فائرنگ 45 سالہ شخص جانبق۔

سنجھورو رپورٹ(نامہ نگار) مسلح افراد کی فائرنگ 45 سالہ شخص جانبق۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈوآدم میں سٹی تھانہ کی حدود میں حیدرآباد روڈ پر واقع راہو شاخ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کار سوار 45 سالا رٹائرڈ فوجی محمد امین کمبوہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور مقتول کی لاش کو روڈ پر پھینک کر کار لیکر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے ضروری کاروائی کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ پولیس زرائع کے مطابق نا معلوم مسلح قاتلوں کی تلاش جاری ہے اور پولیس جلد قاتلوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔دوسری جانب ورثاء نے لاش کو روڈپر رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج اور مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  صبر برداشت کے ساتھ پاکستان کو ٹائم دینے کی ضرورت ہے،میر ظفراللہ جمالی
error: Content is Protected!!