تازہ ترینعلاقائی

مصطفی آباد:فاروقی کلینک کی طرف سے تیسرے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) فاروقی کلینک کی طرف سے تیسرے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام، فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر منزہ فاروقی نے کیا، عوام کی بڑی تعداد کی شرکت، فاروقی کلینک کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت سے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ڈاکٹر امداد علی فاروقی، تفصیلات کے مطابق فاروقی کلینک کی طرف سے تیسرے ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح ڈاکٹر منزہ فاروقی نے کیا، اس موقع پر مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ، ڈاکٹر امداد علی فاروقی کنسلٹنٹ فزیشن اینڈ پلمونالوجسٹ سروسز ہسپتال اور فاروقی کلینک انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاں سے فری میڈیکل کیمپ میں عوام کو مختلف ٹیسٹ اور ادویات فری مہیا کی جا رہی ہے، ، ڈاکٹر امداد علی فاروقی کنسلٹنٹ فزیشن اینڈ پلمونالوجسٹ سروسز ہسپتال نے کہا کہ فاروقی کلینک کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا، جلد ہی کلینک میں ڈاکٹر منزل فاروقی گائنی کے شعبہ پر بھی کام شروع کر دیں گی، فری میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصددکھی انسانیت کی خدمت ہے اوراس خدمت کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے ، اس سے قبل پریس کلب مصطفی آباد میں بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر چکے ہیں، جلد ہی پریس کلب کاہنہ، پریس کلب قصور، وکلا اور اساتذہ کیلئے بھی فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے،

یہ بھی پڑھیں  سکالر وحیدالزمان طارق کا لیکچر بعنوان ’’اقبال و ملوکیت‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker