تازہ ترینکھیل

دورہ پاکستان، ویسٹ انڈیز کی وویمن ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی( پاک نیوز سپورٹس) ویسٹ انڈیز کی وومن کرکٹ ٹیم کا 15 سال بعد دورہ پاکستان، ویسٹ انڈیز کی ٹیم دبئی سے کراچی پہنچ گئی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے درمیان 3 میچ ہوں گے۔ویسٹ انڈین ویمینز کرکٹ ٹیم دبئی سے کراچی پہنچ گئی، ویسٹ انڈیزکی ٹیم 15 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، ٹیم 3 بجے ساوتھ اینڈ کلب میں پریکٹس کرے گی، پہلا ٹی 20 کل ساوتھ اینڈ کلب میں کھیلا جائے گا۔ یکم فروری کو دوسرا اور 3 فروری کو تیسرا ٹی 20 کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان ماریسا اگیولیریا کا کہنا ہے پاکستان سے سیریز کے لیے پرجوش ہے، پاکستان سے اچھا اور سخت مقابلہ ہوگا، ہم نے تیاری کر رکھی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں بہت سنا ہے اب پاکستان کو دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سکائیپ، وائبراوردیگر انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker