پاکستانتازہ ترین

مجھےعلاج کی سہولت نہیں دی جارہی، نواز شریف

لاہور(پاک نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے، یہ بھی گزر جائے گا۔ دیگر قیدیوں کی طرح میرے بھی حقوق ہیں لیکن مجھےعلاج کی سہولت نہیں دی جارہی۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں لیگی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں ملاقات کیلئے آنے پر علی احمد کرد کا شکرگزار ہوں۔ ہم محنت سے ملک کو آگے لے جاتے ہیں، کچھ قوتیں یہ نہیں چاہتیں۔نواز شریف نے کہا کہ میں وہ نوازشریف نہیں، اب حالات کا مقابلہ کروں گا۔ عدلیہ کی بحالی کیلئے مل کر جدوجہد کی۔ دیکھ لیں ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا جوش وجذبہ انہیں بہت پسند ہے۔ مجھے اور پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ راستہ ہمیشہ کیلئے صاف ہوجائے

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان آخری ون ڈے کل میر پورمیں ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker