شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمن ٹیم کو سپر اوور میں شکست
West Indies's players celebrate after victory in the World T20 cricket tournament women's final match between Australia and West Indies at The Eden Gardens Cricket Stadium in Kolkata on April 3, 2016. / AFP / DIBYANGSHU SARKAR (Photo credit should read DIBYANGSHU SARKAR/AFP/Getty Images)

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمن ٹیم کو سپر اوور میں شکست


کراچی(نمائندہ سپورٹس) ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹیئنٹی میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو سپر اوور میں شکست دے دی۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے ساؤتھ اینڈکلب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔۔پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پرایک سوبتیس رنز اسکورکیے۔بسمہ معروف اکتیس،جویریہ خان چھبیس اور ارم جاویداٹھارہ رنزبناکرآؤٹ ہوئیں۔نداڈار پچیس اورعالیہ ریاض تئیس رنزبناکرناٹ آؤٹ رہیں۔ ویسٹ انڈیز کی دیندراڈوٹن نے دو، ایفی فلیچر اورشکیراسولمن نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔پاکستان ویمن ٹیم کی جانب ایک سو تینتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں ایک سو بتیس رنز بنا کر میچ برابر کر دیا جس کے بعد جیت کا فیصلہ سپر اوور میں کرنے کا فیصلہ ہوا۔سُپر اوور میں ویسٹ انڈیز نے 18 رنز بنائے اور پاکستان ویمن ٹیم کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان نے ایک رنز بنا کر اہنی بودوں وکٹیں گنوا دیں جس کے بعد میزبان ٹیم نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی 17 رنز سے جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی تھی

یہ بھی پڑھیں  خوشخبری،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں4 روپے 51 پیسے تک کم
error: Content is Protected!!