شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / مصطفی آباد:نا معلوم افراد نے35سالہ خاتون کو قتل کرکے بجلی کی تاروں ے بھاند کر للیانی نہر میں پھینک دیا

مصطفی آباد:نا معلوم افراد نے35سالہ خاتون کو قتل کرکے بجلی کی تاروں ے بھاند کر للیانی نہر میں پھینک دیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نا معلوم افراد نے35سالہ خاتون کو قتل کرکے بجلی کی تاروں ے بھاند کر للیانی نہر میں پھینک دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے لاش قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی، جانوروں کی طرف سے چہرہ نوچنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہو گیا، پولیس کو ورثہ کی تلاش، نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کو مصطفی آباد للیانی نہر نزد ڈگری لالج مصطفی آباد سے ایک نا معلوم 35سالہ عورت کی لاش ملی جسے نا معلوم افراد نے قتل کرکے بجلی کی تاروں سے بھاند کر لاش نہر میں پھینک دی تھی، خشک نہر میں پڑی لاش کو جانور نوچ رہے تھے جس کی وجہ سے چہرہ ناقابل شناخت ہو گیا ہے،جس نے جرسی خاکی پھول دار اور شلوار گہری فیروزی پہن رکھی تھی، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے نا معلوم عورت کی لاش کو قبضہ میں لیکر نا معلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، اگر کسی بھی شخص کو اس عورت کے بارے میں علم ہو تو وہ ایس ایچ او سید ثقلین بخاری کے موبائل نمبر 0300-4283144 یاتھانہ مصطفی آبادفون نمبر 0492450653پر رابطہ کریں

یہ بھی پڑھیں  آصف کرمانی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

error: Content is Protected!!