شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / سانگھڑکی عوام کےحقوق کےلئےسندھ اسمبلی میں آوازاٹھائی جائےگی۔فرودس شمیم نقوی

سانگھڑکی عوام کےحقوق کےلئےسندھ اسمبلی میں آوازاٹھائی جائےگی۔فرودس شمیم نقوی

سنجھورو(نامہ نگار)سانگھڑ کی عوام کے حقوق کے لئے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائی جائے گی۔فرودس شمیم نقوی حزب اختلاف لیڈر سندھ اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماء۔تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے ضلعی ہیڈ کوارٹر سانگھڑ کا دورہ کیا  اور اس دورے میں وہ پہلےڈسٹرکٹ بار سانگھڑ پہنچے اورانھوں نے وکلاء اور میڈیا سے الگ الگ خطاب کیا ۔ فردوس شمیم نقوی نے ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موروثی سیاست کو جمہوریت کا نام دینا زیادتی ھےپنجاب کی آبادی 14 کروڑ ھے لیکن وہ ترقی میں سندھ سے آگے ھےسندھ میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارھی ہیں اب کراچی اور اندرون سندھ کا فرق ختم ھونا چاہیے ھم سب سندھی ہیں چاہے کوئی اردو بولے یا سندھی۔ عمران خان کے آنے کے بعد پہلی مرتبہ لوٹنے والوں پر ہاتھ ڈالا گیا ھےشور مچایا جا رہا ھے مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا۔ انھوں نے کہا کہ مورثی سیاست نہیں  ہونی چاہیے پیپلزپارٹی پاپا ،پھو پھو، اور پپو پارٹی بن کر رہ گئی ہے ۔ انھوں نےمزید کہا کہ کرپشن کے دوسرے کھلاڑی کی باری آنے والی ہے ۔فردوس شمیم نقوی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  مسٹر مراد عملی شاہ  آکر سانگھڑ کے حالات دیکھو پپو کے شہر کے قریب سانگھڑ کے باسیوں کو کس حال میں رکھا ہوا ہے ۔آپ تو محل میں رہ رہیے ہو تمارے پاس چھ چھ ڈرائنگز رومز ہیں  سی ایم ہاؤس کا ڈیڈ سو کروڑ روپے کا شاہانہ اخراجات ہیں۔سندھ اسمبلی میں شاندار آفس ہے مگر سانگھڑ کی عوام کو پینے کا پانی نہیں دے سکتے۔ انھوں اپنے دورے درمیان وامی شکایات پر سول اسپتال کا بھی دورہ کیا اور اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال تباہ حال ہے 21 اسپیشلسٹ ڈاکٹروں میں صرف ایک ڈاکٹر کام کر رہا ہے۔اسپتال کا ایک بھی باتھ روم صاف نہیں ہے ۔انھوں نے کہا سرکاری ڈاکٹرز اپنی پرائیویٹ کلینک چلا رہے ہیں ۔دو سو بیڈ پر 46 نرسیں کام کر رہی ہیں ایک نرس 18 مریضوں کی دیکھ بحال کیسے کر سکتی ہے اسپتال میں ادویات کا فقدان ہے ۔ انھوں نے سندھ حکومت پر بئونسر مرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگو جاگو یہ عوام دشمن حکومت ہے انھوں نے محکمہ بلدیات کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ سے دو فائر بریگیڈ خراب ہیں جبکہ 27 فائر مین گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پہلے سنتے تھے آج اپنی آنکھوں سے سانگھڑ کے مسائل دیکھے ہیں سندھ اسمبلی میں سانگھڑ کی آواز اٹھاؤں گا۔ ان کے ہمراہ ایم پی اے سچانند ایم پی اے سدرہ ضلع صدر غلام قادر درس، جواٸنٹ سیکریٹری نور محمد ، جنرل سیکریٹری کاشف امین تعلقہ سانگھڑ جنرل سیکریٹری  انور شہزاد خٹک۔ خادم جمالی سینٸر ناٸب صدر ضلع سانگھڑ اور  سلطان محمود شاہ تعلقہ صدر ٹنڈو آدم  ایوب خان سینٸر ناٸب صدر ضلع سانگھڑ  اور سجاد وسان تعلقہ سانگھڑ کے  صدر  اعجاز دورانی تعلقہ ٹنڈوادم صدر جان مجتبیٰ سومرو جنرل سیکریٹر ڈویزن بینظیر آباد دلشاد آرائیں مشتاق جونیجو و دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:راناحیات، رانا اسحاق کے والد کی وفات پرتعزیت کیلیے وزیر اعلی پنجاب کی آمد
error: Content is Protected!!