تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو میں سرعام روزہ خوری جاری

sanjhoroسنجھور(نامہ نگار) سنجھورو میں سر عام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزی جاری ہے۔پورے شہر میں جگہ جگہ ہوٹل ، بریانی کی ریڑھیاں، مشروبات کی ریڑھیاں اور سموسے پکوڑوں کی ریڑھیاں بغیر کسی اجازت نامہ (پرمٹ) کے بدستور کھلی ہوئی ہیں جہاں سر عام روزہ خوری جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایک روینیو افسر کی ملی بھگت سے سنجھورو پولیس نے ان روزہ خوری کرانے والوں سے بھتہ مقرر کرلیا ہے جس کی وصولی کے لئے سنجھورو تھانہ کے دو پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے جو باقاعدگی سے ہوٹل اور دوکانوں سے پانچ سو روپیہ جبکہ ریڑھی اور ٹھیلوں سے دو سو روپئے روزانہ وصول کر رہے ہیں۔سنجھورو میں فروٹ اور سبزی کے ٹھیلوں سے پولیس افسران اور روینیو ملازمین کو اشیائے خوردو نوش خصوصی رعائتی نرخوں پر دی جانے لگی ہیں جبکہ عوام کو الٹی چھری سے کاٹنے کا عمل جاری ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی جانب سے اشیائے خوردو نوش کی ریٹ لسٹ کے اجراء کے بعد سنجھورو میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں تیس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے محکمہ پرائس اینڈ کنٹرول ، مارکیٹ کمیٹی اور سانگھڑ کے تاجروں سے اجلاس کے بعد اشیائے خور دو نوش کی قیمتیں مقرر کیں تھی۔ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے پورے ضلع میں یکساں ریٹ لسٹ مقرر کی ہے جس کے بعد سنجھورو سمیت دیہی علاقوں اور چھوٹے قصبہ جات میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے اور دودھ ا، گوشت، چاول اور سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں شہری علاقوں کے برابر پہنچ گئی ہیں۔ماہ رمضان سے قبل سنجھورو اور دیگر چھوٹے قصبہ جات اور گاؤں دیہاتوں میں دودھ اور سبزیوں سمیت دیگر متعدد اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں سانگھڑ شہر کے مقابلے میں تیس فیصد تک کم تھیں۔سنجھورو میں یوٹیلیٹی اسٹور پر غیر معیاری اور زائد العیاد اشیاء کی فروخت جاری ہے جبکہ سنجھورو میں یوٹیلیٹی اسٹور پر کھجور سمیت رمضان میں عام استعمال ہونے والی اشیاء تاحال دستیاب نہیں ۔ آٹا ،گھی،چینی اور دیگر اشیاء شہریوں کو دینے کی بجائے دوکانداروں کو فروخت کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے عوام کا یوٹیلیٹی اسٹور پر خریداری کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے۔سنجھورو کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سر عام روزہ خوری بند کراکر رمضان المبارک کا احترام کیا جائے اور سانگھڑ جیسے مہنگے شہر کے ریٹ پورے ضلع میں نافذ کرنے کی بجائے سنجھورو میں علاقائی مارکیٹ کے مطابق ریٹ لسٹ دوکانداروں کو فراہم کی جائے اور اس پر عمل درآمد کریا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد اور ہراساں کرنے کی خبر کا فوری نوٹس لے لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker