تازہ ترینکھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ دوسرے ٹی 20 میں کل آمنے سامنے ہونگے

جوہانسبرگ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، خطرے کا نشان کپتان فف ڈوپلیسز نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے لیے خود میدان چھوڑ دیا۔ٹی 20 سیریز کا دوسرا مقابلہ کل جوہانسبرگ میں ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہو گا۔ اتوار کو شیڈول میچ میں شاہینوں کے لیے اچھی خبریہ ہے کہ کپتان فف ڈوپلیسز سیریز کے اگلے دونوں میچ نہیں کھیلیں گے۔میزبان پروٹیزکا ٹیم میں کپتان سمیت 2 تبدیلیوں امکان ہے، قومی کھلاڑیوں نے سیریز میں کم بیک کرنے کا عزم ظاہر کر دیا اور کہا کہ غلطیوں پر قابو پائیں گے، ایک نہیں دونوں میچ جیت کر مسلسل بارہویں سیریز جیتنے کا ریکارڈ قائم کریں گے۔یاد رہے افتتاحی میچ میں ٹیم پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست ہوئی، مسلسل 9 ٹی 20 میچ جیتنے والے شاہینوں کا راستہ رک گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  سکولوں میں چھٹیاں ہوں گی یا نہیں، فیصلہ آج متوقع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker