شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان کے شمالی علاقوں اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔سوات میں بھی ضلع بھر میں زلزلہ محسوس کیا گیا جہاں زلزلے کی شدت سے خوفزدہ ہوکر لوگوں کی بڑی تعداد گھروں اور دکانوں سے باہر نکل کرسڑکوں پرآگئی۔پشاور، لوئردیر، بنوں، کوہاٹ، ایبٹ آباد، میانوالی ڈی آئی خان، حویلیاں، لاہور اور عیسی خیل سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام، تورغراورکوہستان میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور گہرائی 80 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی اور لانڈھی میں دن 12 بجکر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی

یہ بھی پڑھیں  سبی:معذور افراد ہمارے معا شرے کا حصہ ہیں ،عزیزجمالی ڈپٹی کمشنر