شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ارفع کریم کی 24ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

ارفع کریم کی 24ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

لاہور(پاک نیوز) پاکستان کی پہچان بننے والی کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی آج چوبیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔دوفروری انیس سو پچانوے کو فیصل آباد میں ایک ننھی سی کلی کھلی جس کا نام ارفع کریم رندھاوا رکھا گیا۔ ارفع کریم نے صرف نو سال جو بچوں کے کھیلنے کودنے کے دن ہوتے ہیں ،کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کی سند حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔اس عظیم کامیابی پر دو ہزار پانچ میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ارفع کریم کو مائیکرو سافٹ ہیڈکوارٹر بلا کر خصوصی ملاقات میں انہیں سند سے نوازا ۔بچپن سے اپنی حیران کن صلاحیتوں سے سب کو گرویدہ بنانے والی ارفع کریم نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سمیت کئی اعزازات حاصل کرتے ہوئے والدین کا نام روشن کیا۔پاکستان کی سربلندی کے لیے اپنی خدمات پیش کرنا ننھی عرفہ کا مشن تھا لیکن صرف تیرہ سال کی عمر میں انہیں ذہنی پیچیدگی کا مرض لاحق ہوا اور اسی میں دل کا دورہ پڑنے سے وہ کومہ میں چلی گئیں۔ بل گیٹس نے ارفع کریم کو امریکہ لے جا کر علاج کروانے کی پیشکش بھی کی لیکن وہ سفر کے قابل نہ تھیں اور چودہ جنوری دو ہزار بارہ کو خالق حقیقی سے جاملیں

یہ بھی پڑھیں  پٹرول کے آج مزید ٹینکرز پاکستان پہنچیں گے جس سے بحران اسی ہفتے ختم ہو جائے گا : پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن
error: Content is Protected!!