شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اسپیکرقومی اسمبلی کاشیخ رشید اورسعد رفیق کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنےکا فیصلہ

اسپیکرقومی اسمبلی کاشیخ رشید اورسعد رفیق کوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر اسمبلی کمیٹی میں بد نظمی نہیں چاہتے اس لیے دونوں رہنماؤں کو پی اے سی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر نے اپنے فیصلے سے متعلق حکومت اور اپوزیشن سے بات کی ہے۔یاد رہے کہ حکمراں جماعت نےوزیر ریلوے شیخ رشید کو پبلک اکائونٹ کمیٹی(پی اے سی) کے ممبر کے طور پر نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  یوم آزادی اور ہماری ذمہ داریاں