پاکستانتازہ ترین

سندھ میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے :ممتاز بھٹو

mumtaz bhutto حیدر آباد (ڈیسک رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات کے پیش نظر صوبے میں گورنر راج کا حق بنتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق اور وزیر اعظم کو صوبے میں آئینی مداخلت کا حق حاصل نہیں ہے ۔ کراچی میں دہشت گردی اور قتل وغارت کے باعث لو گ شہرچھوڑ رہے ہیں۔ سندھ میں گورنر راج نفاذ کے سوال سے متعلق انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے بھی پنجاب اور بلوچستان میں گورنر راج لگایا اس لئے سندھ میں بھی کراچی کے حالات کے پیش نظر گورنر راج نافذ کیا جا سکتا ہے ۔ایک صحافی کی جانب سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدار ہو نگے تو ان کاکہنا تھا کہ اگر پارٹی فیصلہ کر ے گی تو میں قلی کا فارم بھی بھرنے کیلئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں  ضمنی الیکشن کے نتائج توقعات کے مطابق ؟ ڈائری اوکاڑہ تحریر محمد مظہررشید چوہدری 03336963372

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker