تازہ ترینعلاقائی

للیانی:عوام کے جان و مال تحفظ اولین ترجیحات ہیں، سید ثقلین بخاری

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) خطر ناک اشتہاریوں ، منشیات فروشوں سمیت85افراد گرفتار، گرفتار ہونے والے سماج دشمن عناصر میں چوری، ڈکیتی، راہزنی کی واردتوں ، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر جرام پیشہ افراد شامل، منشیات فروشی، پتنگ بازی، جوا اور غنڈا گردی بند کر دیں گے، عوام کے جان و مال تحفظ اولین ترجیحات ہیں، سید ثقلین بخاری ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور ڈاکٹر آصف شہزاد کی طرف سے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد سید ثقلین بخاری نے مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات سے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی راہزنی ، چوری ودیگر سنگین جرام میں ملوث11خطر ناک اشتہاریوں سمیت 8منشیات فروش،14ناجائز اسلحہ رکھنے ، ڈکیت گینگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث 85ملزمان گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے3270گرام گرام چرس،70لیٹر شراب، ناجائز اسلحہ 14بر آمد کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا ، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آبادسید ثقلین بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے، رات کو خود گشت کرتا ہوں، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے دفتوہ روڈ،سرہالی روڈ، وہیگل روڈ، کتلوہی روڈ ، مین فیروز پور روڈ پر پولیس کی گاڑیاں گشت کرتی ہیں، علاقہ سے منشیات فروشی ، جوا، پتنگ بازی کیلئے عوام پولیس کا ساتھ دیں، کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر سماج دشمن عناصر کا صفایا ممکن نہیں،

یہ بھی پڑھیں  رنگ رنگیلا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker