شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ممتازخالد بھٹی کے بھتیجےکی اچانک وفات پرپریس کلب بھائی پھیروکا تعزیتی ریفرنس

ممتازخالد بھٹی کے بھتیجےکی اچانک وفات پرپریس کلب بھائی پھیروکا تعزیتی ریفرنس

بھائی پھیرو(نامہ نگار)۔معروف سیاسی و سماجی و تاجر رہنما الحاج ممتاز خالد بھٹی کے بھتیجے اور فیاض خالد بھٹی کے جواں سالہ بیٹے کی اچانک وفات پر پریس کلب بھائی پھیرو، کا تعزیتی ریفرنس اوردعائے مغفرت ۔تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی و تاجر رہنما الحاج ممتاز خالد بھٹی کے بھتیجے اور فیاض خالد بھٹی کے جواں سالہ بیٹے کی اچانک وفات پر پریس کلب بھائی پھیروکا تعزیتی ریفرنس بزرگ اور کہنہ مشق صحافی سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے صدرمیاں خالد رفیق،سرپرست ملک عبدالحفیظ شاہد،سینئر صحافیوں و عہدیداران ،ظہور ساجد،محمد یوسف ندیم ،افضل شاغف،وقاص قمر، ،وارث جوئیہ ،ڈاکٹر لیاقت علی ، نعیم سلطان،ملک شہزاد علی بابر ،اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس ضلع قصور کے صدر تنویر اسلم خاں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں الحاج ممتاز خالد بھٹی کے بھتیجے اور فیاض خالد بھٹی کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر اطہار افسوس کیا گیا اور مرحوم کی روح کے ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی اور پسمانگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:پولیس نے چھاپہ مارکرمنشیات فروش کو چرس سمیت گرفتارکرلیا