شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی

لاہور(پاک نیوز سپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم40 دن کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچی ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کسی بھی فارمیٹ میں کامیابی حاصل نہ کرسکی ٹیسٹ،ون ڈے اورٹی 20سیریزجنوبی افریقہ کے نام رہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جنوبی افریقہ کے دورے کے بعدغیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 622 کے ذریعے براستہ دبئی سےلاہور ائیرپورٹ پہنچے۔لاہور ایئرپورٹ پہنچنے والوں میں حسن علی ، بیٹنگ کوچ اینڈی فلاور اور فیلڈنگ کوچ اظہر محمود شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف 3ٹیسٹ، 5ایک روزہ اور 3ٹی 20میچز پرمشتمل سیریز کھیلیں۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں تین صفر سے شکست دی،ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 3۔2سے شکست دی جبکہ ٹی 20سیریز بھی جنوبی افریقہ 1۔2سے فاتح رہا۔

یہ بھی پڑھیں  انقلاب کا کہنے والے ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ نوازشریف