شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / پتوکی:درخت انسانی زند گی کی ضمانت ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

پتوکی:درخت انسانی زند گی کی ضمانت ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

پتوکی (تحصیل رپورٹر )درخت انسانی زند گی کی ضمانت ہیں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس مہم میں حصہ لیں ان خیالات کا اظہار ایڈ یشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج پتو کی محمد اشفاق نے تحصیل کچہری پتوکی نیو جوڈیشنل کمپلیس میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے حصہ کا پودا لگا ئے اور اس پودے کو پروان چڑ ھانے کے لئے اس کی حفاظت کا مناسب بندو بست بھی کر ے۔انہوں نے کہا کہ پودے فضا ء سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کھینچ کر آکسیجن پید ا کر تے ہیں جو کہ انسانی زند گی کا بنیادی جزو ہے مگر اس وقت مو سم میں تبد یلیاں رونما ہو رہی ہیں ان کے خطرات نوع انسانیت پر برے پڑ رہے ہیں جس تیزی کے ساتھ درخت کاٹے جا رہے ہیں اس عمل سے زمین کا درجہ حرارت دن بدن بڑ ھتا جا رہا ہے ایسی صور ت حال میں ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے حصہ کا پودا لگا ئے اس موقع پر ایڈ یشنل سیشن ججز حاشر اسحاق ،طارق مقصود،سول ججز سید شجاع علی حیدر ،سید مہتاب حسین شاہ ،میڈ م رابعہ ریاض ،میڈ م عظمی ظہور ، صدر بار ایسوسی ایشن اشفاق چو دھری ،سیکر ٹر ی جنرل کامران مان، ڈسٹر کٹ فارسٹ آفیسرقصور عمران ستار اور دیگر نے بھی پودے لگائے

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ: ضلع بننے کے بعد صحت کے شعبہ میں بہتری پیدا ہوئی ہے