شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / پاکستان نے طالبان، امریکا مذاکرات میں سہولت دی،زلمے خلیل زاد

پاکستان نے طالبان، امریکا مذاکرات میں سہولت دی،زلمے خلیل زاد

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) زلمے خلیل زاد نے کہا ہے جولائی میں انتخابات سے قبل افغان امن معاہدہ طے پاسکتا ہے، پاکستان نے طالبان، امریکا مذاکرات میں سہولت دی، صدر ٹرمپ پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، خواہش ہے پاکستان مذاکرت میں مزید کردار ادا کرے۔واشنگٹن میں پیس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ زلمے خلیل زاد نے کہا پاکستان کی افغان امن کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان انٹرا افغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا ہے۔امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا خواہش ہے اسلام آباد افغان امن عمل میں مزید کردار ادا کرے، امریکی صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ پومپیو پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اہم ملک ہے جس کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کسی بھی سائڈ کا اپنا فارمولا مسلط کرنا افغانستان کے لیے تباہ کن ہوگا، امریکا اپنے پیچھے اچھی تاریخ چھوڑ کر جانا چاہتا ہے

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:شہریوں کی تفریح وصحت کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا جانے والا خالد مقبول پارک تباہی کے دھانے پر